ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطینی شہری نے 3 اولادوں کو قتل کر کے خود کو آگ لگا لی

فلسطینی شہری نے 3 اولادوں کو قتل کر کے خود کو آگ لگا لی

Sun, 19 Feb 2017 12:20:17    S.O. News Service

غزہ،18؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں ایک فلسطینی شہری نے اپنے تین بچوں کو قتل کر کے خود کو آگ لگا لی۔حماس تنظیم کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں صباح طلال ابو ضباع (18 سالہ) ، محمد طلال ابو ضباع (9 سالہ) اور شیرین طلال ابو ضباع (12 سالہ) شامل ہیں جب کہ بچوں کا باپ جسم کے مختلف حصے جھلس جانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔حماس حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر غزہ میں پولیس کے ترجمان ایمن البطنیجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک کی تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ مذکورہ فلسطینی شہری نے پہلے تینوں بچوں پر چاقو کے وار کیے اور اس کے بعد گیس کے سلنڈر کو خود سے آگ لگا دی۔ اس کے نتیجے میں سلنڈر پھٹنے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ترجمان کے مطابق یہ شہری فلسطینی اتھارٹی کے ایک ادارے میں ملازمت کرتا ہے اور کچھ عرصے سے وہ نفسیاتی طور پر پریشانی سے دوچار تھا۔


Share: